ڈڈیال پولیس کی کاروائی‘ چوروں کا دو رکنی گروہ گرفتار‘ چوری شدہ سامان برآمد

Published: 29-08-2024

Cinque Terre

ڈڈیال (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ڈڈیال پولیس کی کاروائی، چوروں کا دو رکنی گروہ گرفتار، چوری شدہ سامان برآمد، ایس ایچ او ڈڈیال راشد حبیب کے مطابق، پولیس نے انارکلی بازار اور بکروال کالونی میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان نزاکت علی ولد حکمداد ساکنہ منڈی ساہلیاں، ابرار حسین ولد یونس ساکنہ سراج کالونی بہلوٹ کو ٹریس کرکے گرفتار گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 

اشتہارات