سینئر مسلم لیگی راہنما اور ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر چوہدری کا دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ کا دورہ

Published: 29-08-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیوروچیف)سینئر مسلم لیگی راہنما اور ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ کا دورہ کیا اور وہاں مقیم بے سہارا خواتین کے ساتھ مصروف دن گزارا ان کے مسائل سنے اور ان کے ساتھ فیملی کی طرح گپ شپ کی اور اپنی بیٹیوں،دوستوں کی طرح سمجھ کر دکھ درد بانٹے اور گھل مل گئی اور کہا کہ میں آ پ کے فیملی مسائل کو حل کروانے میں اہم کردار کروں گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ وویمن پروٹیکشن آ فیسر اور انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب بھی موجود تھیں،بیگم عابدہ بشیر کا کہنا تھا کہ آ ج میں نے دارالامان میں مقیم خواتین کے ساتھ بیٹیوں اور دوست بن کر وقت گزارا مجھے بہت اچھا محسوس ہوا جیسا میں اپنی فیملی میں موجود ہوں اور فیملی کی طرح ایک دوسرے سے مسائل ڈیسکس کیے اور مجھے آ ج گھر جیسا ماحول  میسر ہوا، انہوں نے انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب کی محنت اور کاوشوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ان کی بدولت بے سہارا خواتین کو گھر سے بڑھ کر ماحول میسر ہے۔
 

اشتہارات