ڈڈیال پولیس کی دھان گلی چیک پوسٹ پر کاروائی‘ چیکنگ کے دوران اسلحہ سمگلر گرفتار‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

ڈڈیال (رپورٹ بلال ظفر سے) ڈڈیال پولیس کی دھان گلی چیک پوسٹ پر کاروائی، چیکنگ کے دوران اسلحہ سملگر گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد، ایس ایچ او راشد حبیب  کے مطابق، دھان گلی چیک پوسٹ پر انچارج چیک پوسٹ شفیق احد، سجاد احمد، DFC نصیب احمد کو ہمراہ رکھتے ہوئے چیکنگ کے دوران اسلحہ سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے ہوئے ملزم آھار گل ولد حوالدار خان ساکنہ بن خازی، بڈھ بیر ضلع پشاور کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف، ایک پستول 30 بور، 75 کارتوس، 250 گولیاں برآمد کرلی ہیں، ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے اسلحہ کے گاہکوں کی تلاش شروع کردی ہے، ملزم شیخوپورہ کے ایک مقدمہ میں اشتہاری بھی نکلا۔
 

اشتہارات