ایم پی اے رانا افضال حسین کا انتقال‘مریدکے پریس کلب میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد

Published: 01-09-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)وفاقی وزیر صنعت رانا تنویرحسین کے بھائی اور ایم این اے رانا احمد عتیق انور کے والد ایم پی اے راناافضال حسین کی وفات پر مریدکے پریس کلب کی اظہار تعزیت۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت رانا تنویرحسین کے بھائی اور ایم این اے رانا احمد عتیق انور کے والدمحترم ایم پی اے راناافضال حسین جوکہ پی پی 139 شرقپور سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی بنے۔ رانا افضال وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی،اور ایم این اے رانا احمد عتیق انور کے والد گرامی تھے۔ یہ قبل ازیں دو بار رکن قومی اسمبلی اور ایک بار تحصیل ناظم مریدکے رہے۔ 77سالہ رانا افضال جولائی 1947 میں سابق ایم پی چودھری محمد انور کے گھر پیدا ہوئے اورگزشتہ دنوں 77سال کی عمرمیں اچانک دل کادورہ پڑنے سے دنیافانی سے رخصت ہوگئیجبکہ راناافضال حسین کی وفات پرمریدکے پریس کلب کے صدرشیخ شاہدابراہیم چیئرمین سپریم کونسل صادق علی ملک چیئرمین پریس کلب رانامحمدالطاف جنرل سیکرٹری میاں کرم الہٰی چوہدری فیاض کمبوہ چوہدری شفاقت علی کمبوہ رانااسداللہ سجادبھٹی محمدوقاربابر امجدعلی بھٹی چوہدری علی اکبرمحمدندیم کمبوہ محمدنویدبٹ عبداللہ جاوید ارسلان چیمہ شیخ عثمان رانامحمدعمران اور افضال حسین سمیت کثیرتعداد ممبران پریس کلب نے انتہائی دکھ اوررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبروجمیل عطاکرنے کی خصوصی دعاکی ہے۔

اشتہارات