گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈہولڈر(مارشل آرٹس)5سالہ سفیان محسود کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات

Published: 02-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والیاور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات‘وزیرِ اعظم کی چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں اور مواقع فراہم کرنے کی ہدایت‘مستقبل میں سائنس دان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کروں گا۔ سفیان محسود کی وزیرِ اعظم سے گفتگو وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے بھی گفتگو کی جو گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں‘ مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں۔وزیرِ اعظم کی یوتھ پروگرام کو ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے فروغ کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت۔
 

اشتہارات