فلمی ناموں پر گروپ بنا کر معاشرے میں اپنی مصنوعی دھاک بٹھانے کے لئے قانون شکنی کی وارداتیں کرتے ہیں‘ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی

Published: 02-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف سے) ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے ضلع بھر میں فلمی ناموں پرگروپ بنا کر قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے،سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش سمیت ہر قسم کی قانون شکنی پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات دیتے ہوئے کہا کہ فلمی ناموں پر گروپ بنا کر معاشرے میں اپنی مصنوعی دھاک بٹھانے کے لئے قانون شکنی کی وارداتیں کرتے ہیں،اسی طرح قانون شکنی کے ”شوقین“ افراد ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش سمیت قانون شکنی کی دیگر وارداتوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہیں۔ ایسے افراد قانون شکن عناصر  کا قانونی کارروائی کے ذریعے تدارک نہائت ضروری اور ناگزیر ہے۔ایسے افراد کی لسٹیں اپ ڈیٹ کر کے ان کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے،ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بننے والے مواد کو بھی مکمل مانیٹر کیا جائے،جو شخص کسی بھی شکل میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بنے اسے اس کے تمام سہولت کاروں سمیت قانون کے مطابق فوری گرفتار کر کے مقدمات درج کئے جائیں۔
 

اشتہارات