مریدکے پریس کلب کے چیئرمین راناالطاف قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈویژنل میڈیاکوآرڈینیٹرمنتخب

Published: 02-09-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)مریدکے پریس کلب کے چیئرمین راناالطاف قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈویژنل میڈیاکوآرڈینیٹرمنتخب۔پارٹی کے مرکزی چیئرمین عظمت علی غوری اورایس ایچ او سٹی مرید کے ولی حسن پاشاہ اور نائب صدر مرید کے پریس کلب محمد وقار بابر نے رانا الطاف کوڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر کاکارڈ پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق مریدکے کے معروف سینئرصحافی مریدکے پریس کلب کے چیئرمین راناالطاف کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ڈویژنل میڈیاکوآرڈینیٹرمنتخب کیاگیاہے اس سلسلے میں مریدکے میں ایک پروقارتقریب منعقدہوئی جس میں پارٹی کے مرکزی چئیرمین عظمت علی غوری اورایس ایچ او سٹی مرید کے ولی حسن پاشاہ نے رانا الطاف کوڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر کاکارڈ پیش کیا۔جبکہ مریدکے پریس کلب کے عہدیداران نے نومنتخب ڈویژنل میڈیاکوآرڈینیٹرراناالطاف کودلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔
 

اشتہارات