ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پھر بعد میں پنجابی، سندھی، پشتون اور بلوچی ہیں‘ چوہدری حاکم علی جٹ

Published: 02-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)چوہدری حاکم علی جٹ ایڈوکیٹ نے مُلک کی موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پھر بعد میں پنجابی، سندھی، پشتون اور بلوچی ہیں۔ پاکستان کی عوام یکجان تھے،ہیں اور رہیں گے ان شائاللہ ملک کے استحکام اور امن کو خراب اور نقصان پہنچانے والے فتنوں کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں قابلِ تحسین ہیں چوہدری حاکم علی جٹ ایڈوکیٹ  نے کہا ہے کہ جہاں ہم اس ملک میں اسلام کے نفاذ کی بات کرتے ہیں وہاں ہم ملکِ پاکستان کے استحکام، امن اور خوشحالی کی آواز بھی بلند کرتے آ? ہیں اور آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ملکِ پاکستان کی بقاء کی خاطر ہم ملکِ پاکستان کے قانونی، عسکری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ تھے، ہیں اور رہیں گے پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کا رد اور مذمت کرتے ہیں۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکِ پاکستان کے امن اور استحکام کے ضامن ہیں۔
 

اشتہارات