مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل ڈڈیال کے زیر اہتمام سالانہ اجلاس بسلسلہ جلوس جشن عیدمیلاد النبی ﷺکے شیڈول کے حوالے سے انعقاد

Published: 02-09-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) روحِ کون ومکاں پہ نکھار آ گیا روحِ انسانیت کو قرار آگیا مرحبا مرحبا ہر کسی نے کہا، آمدِ مصطفےٰ تیری کیا بات ہے آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا  مرکز اہلسنت ڈڈیال میں مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل ڈڈیال  کے زیر اہتمام سالانہ اہم اجلاس بسلسلہ جلوس جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شیڈول کے حوالے سے انعقاد پذیر ہوا،مسند صدارت پے جلوہ افروز صدر اہلسنت الحاج جمیل اقبال ملک،کثیر تعداد میں مرکزی میلاد کمیٹی وذیلی کمیٹیوں وتنظیمات اہلسنت کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد کمیٹی الحاج جمیل اقبال ملک،  معروف شخصیت چیف آرگنائزر مرکزی میلاد کمیٹی کرم داد عرف کے ڈی چوہدری،علامہ خلیل احمد چشتی، جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی علامہ جہانگیر، وائس چیئرمین شوریٰ مرکزی میلاد کمیٹی چوہدری محمد زبیر، ریٹائر ماسٹر قاری حفیظ الرحمن،ودیگر نے خطابات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے شایانِ شان طریقے سے اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی منانی ہے اور اس موقع پر امت وحدت کا پیغام دینا ہے کہ ہم اس نام پر ایک ہیں، ماہ ربیع الاول میں ہونے والے تمام محافل و جلوس کو عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا نام دیا جائے، علماء کرام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مساجد ومدارس میں بلکہ ہر فارم پر عقیدہ ختم نبوت کو اجاگر کریں،الحاج جمیل اقبال ملک نے کہا ہے کہ امسال 7 ستمبر کو گولڈن جوبلی کے طور پر منایا جائے اپنے اکابرین اہلسنت و مجاہدین ختم نبوت کو خراج تحسین پیش کریں،اور اپنے اکابرین کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے،اس موقع پر اپنی مساجد میں تاجدار ختم نبوت کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے،جلوس عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیشیڈول کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی جلوس کا آغاز مدرسہ ضیائالقرآن سے 10:00بجے ہوگا جس میں تحصیل بھر کے جلوس اپنے قائدین کے قیادت میں صحافی وتاجر برادری و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد درود و سلام پڑھتے ہوئے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے، جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا قدیم مرکزی جامع مسجد حنفیہ مرکز اہلسنت ڈڈیال میں اختتام پذیر ہوگا جہاں عظیم الشان جلسہ عقیدہ ختم نبوت بسلسلہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوگا جس میں علاقہ بھر علماء کرام خطابات فرمائیں گے، اختتام دعا کے بعد وسیع لنگر کا اہتمام بھی ہوگا،مرکزی جلوس میں سیکیورٹی کے فرائض میلاد یوتھ ونگ کے نوجوان سر انجام دیں گیں،اجلاس میں رابطہ کمیٹی کی حتمی شکل دی گئی ہے جو مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی،اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کرام،و معززین علاقہ موجود تھے جن میں سید خالد شاہ،جاوید اقبال، صدر میلاد کمیٹی ادریس مغل، سنئیر صحافی رانا لیاقت علی مغل۔ امیر زمان،نائب امیر تحریک لبیک میر پور چوہدری فیصل مشتاق،، حافظ محمد شاہد سلطانی،حافظ فریاد، حافظ مہتاب شاکر، غلام محی الدین چشتی،محمد عظیم مشتاق، حافظ امیر عالم،حافظ ذوالفقار،، نعمان ہاشمی، حافظ محمد فخر الدین نقشبندی، علامہ عدنان جلالی،،نائب سنئیر صدر مرکزی میلاد کمیٹی علامہ ماسٹر عامر حمید،قاری طاہر،، حافظ بابر جاوید،حافظ خالد، حافظ بشارت،حافظ افتخار کٹھاڑ،مولوی عاشق حسین، حافظ ارشد سلطانی، حافظ ظہیر سلطانی،محمد سلیمان چشتی،حافظ ہارون خداداد، سید معظم حسین شاہ،کبیر احمد بھلوٹ، قاری مبین حسین، حافظ شاہ نواز، حافظ ربنواز،،ماسٹر سخاوت محمود غوری،۔ راجہ بشیر۔چوہدری فاروق گجر۔ملازم حسین،زبیراسماعیل، ودیگر موجود تھے۔
 

اشتہارات