بھارت: گائے اسمگل کرنے کے شک پر انتہاپسندوں نے طالب علم کی جان لے گی

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فریدآباد میں 12ویں جماعت کے ایک طالب علم کو گاؤ رکھشکوں (گائے کے محافظ) نے کار میں پیچھا کرکے قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گاؤ رکھشکوں نے اسے مویشیوں کا اسمگلر سمجھ کر قتل کیا۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ 23 ​​اگست کو ہونے والے اس حملے کے الزام میں گائے کی حفاظت کرنے والے اس نام نہاد گروپ کے پانچ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں انیل کوشیک، ورون، کرشنا، آدیش اور سورابھ شامل تھے اور انھوں نے آریان مشرا اور اس کے دوستوں شانکی، ہرشیت اور دو لڑکیوں کا دہلی کو آگرہ سے ملانے والی سڑک پر تقریباً 30 کلومیٹر تک تعاقب کیا۔بتایا جاتا ہے ک گائو رکھشکوں کو اطلاع ملی تھی کہ مویشیوں کے اسمگلرز گاڑیوں میں گائے اسمگل کررہے ہیں۔جس پر انھوں نے کار کا تعاقب کرکے انھیں روکنے کی کوشش کی اور کار سوار  یہ سمجھ کر نہ رکے کہ انکا کوئی دشمن تعاقب کررہا ہے، فرار کی کوشش کی لیکن اس دوران گاؤ رکھشکوں نے فائرنگ کر دی جس سے آریان ہلاک ہوگیا۔

اشتہارات