ٹیسٹ کرکٹ کے بعد میک کلم انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ مقرر

Published: 04-09-2024

Cinque Terre

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے برینڈن میک کلم کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ وہ پہلے ہی انگلینڈ کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ برینڈن میک کلم کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کردی گئی ہے، جسے بڑھا کر 2027 کے آخر تک کردیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ برینڈن میک کلم مئی 2022 سے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، وہ جنوری 2025 سے وائٹ بال ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ای سی بی کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ مارکس ٹریسکوتھک بدستور ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اشتہارات