دھوکہ دہی فراڈ سے لاکھوں روپے نقدی وطلائی زیورات ہتھیانیوالی ملزمہ گرفتار

Published: 06-09-2024

Cinque Terre

میر پور (بلال ظفر نوشاہی سے)دھوکہ دہی فراڈ سے لاکھوں روپے نقدی وطلائی زیورات ہتھیانے والی ملزمہ تھانہ پولیس سٹی مظفرآبادنے گرفتار کر لی تفصیلات کے مطابق مسماۃ نمرہ نین دختر طاہر محمود ساکن لوئرپلیٹ نے شکایت کی کہ مسماۃ ماہ نور دختر نذیر احمد ساکن لوئرپلیٹ نے پہلے اس سے دوستی کی مابعد اپنے آپ کو غریب لاچار ظاہر کر کے فرداً فرداً مالی معاونت حاصل کی اور انتہائی ہوشیاری، چالاکی اور نوسربازی سے اس کا ATMاستعمال کر کے اس کے اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات طلائی ہتھیالیئے زیور اس چکمہ کے ساتھ ہتھیایا کہ وہ آؤٹ فیشن ڈیزائن ہے وہ نیا جدید ڈیزائن کے مطابق زیور تیار کروائے گی سائلہ نے دوستی کے رشتہ کی بناء پر اعتماد کیا لیکن ملزمہ نے دھوکہ بازی سے زیور ہتھیا لیے اور واپسی کے مطالبہ پر ملزمہ نے اولاً اسے ڈرایا دھمکایا مابعد ملزمہ اور اس کے والد نے جرگرداری کرتے ہوئے معززین کی موجودگی میں اسٹام پیپر پر تحریر اور جعلی چیک دیئے جو کیش نہ ہوئے اور ڈس آنر ہو گئے ملزمہ نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے اور خاتون ہونے کا شیلٹر استعمال کرتے ہوئے متاثرہ پارٹی کو عدالتوں میں الجھائے رکھا۔ متاثرہ پارٹی کی جانب سے تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد رجوع کرنے پر ملزمہ
 

اشتہارات