پارلیمنٹ سے مستعفی اختر مینگل خاموشی سے دبئی پرواز کرگئے

Published: 06-09-2024

Cinque Terre

 پارلیمنٹ سے مستعفی اختر مینگل خاموشی سے دوبئی پرواز کرگئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے قریبی ذرائع کا کہ کہنا ہے کہ بلوچ سردار نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے قبل کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا اور اس فیصلے کے بارے میں ان کے گھر والے بھی بے خبر تھے، تاہم جن دو سے تین افراد کو اس بات کا علم تھا کہ اختر مینگل اتنا بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں ان میں ایک محمود خان اچکزئی شامل تھے جبکہ دوسرا سرپرائز انہوں نے آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کو خیرباد کہتے ہوئے دیا ان کے بیرون ملک جانے کے بارے میں بھی کم لوگوں کو ہی علم تھا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل قومی اسمبلی کو الوداع کہتے ہوئے دبئی روانہ ہوگئے۔

اشتہارات