Published: 07-09-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر/چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد عمیر کی زیر صدارت چناب کالج جھنگ میں بورڑ آف ٹرسٹی کا اجلاس۔چناب کالجوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور کالجوں کی بہتری کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔چناب کالجوں میں فیس کی وصولی،تنخواہوں و بجٹ کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے،طالب علموں کے اپنے لاگ ان ہونگے۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور چناب کالجوں کے مابین ایم او یو سائن ہو چکا ہے۔یکم اکتوبر سے اطلاق ہو گا۔سال 2024,2023 کے لیے آمدنی/اخراجات کا بجٹ منظور کیا گیا۔سال 2024-25 کے بجٹ کیلئے تجویز زیر غور لائی گئی۔چناب کالجوں کا بجٹ ہر کالج میں جدید لیب،ٹیکنالوجی اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے کیلئے استمال ہو گا پرنسپل چناب کالج 18 ہزاری کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کالجوں کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے چناب کالجوں کو اقربا پروی سے آزاد کرنے پر زور دیا،اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ہیڈ ماسٹرز کا انتخاب اور مدت ملازمت کے لیے شرائط و ضوابط طے کئے گئے۔چناب کالج جھنگ میں تعمیر ہونے والے گرلز ہاسٹل کو رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔چناب کالجوں کو سولر پر منتقل کرنے کے منصوبہ پر عملدرآمد جاری ہے۔چناب کالجوں میں سلیبس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پالیسی بنائی جا رہی ہے۔چناب ایلومنائی ایسوسی ایشن سے بورڑ آف ٹرسٹی کیلئے ایک ممبر کا انتخاب ہو گا۔ہر ماہ کا پہلا ہفتہ ہائر سیکنڈری کلاسز کے لیے چھٹی ہو گی۔انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں فیصل آباد بورڑ سے پوزیشن حاصل کرنے والے چناب کالجز کے طلباء،اساتذہ اور پرنسپلز کو مبارکباد دی گئی۔