ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ چوہدری جاوید اقبال چدھڑ کی سپاہی ذیشان حیدر حسنانہ سیال شہید کی فیملی سے ملاقات

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف)شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی ذیشان حیدر حسنانہ سیال شہید کی فیملی کو تحریک جوانان پاکستان ضلع جھنگ کی ضلعی باڈی نے ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ چوہدری جاوید اقبال چدھڑ کے ہمراہ اعزازی شیلڈ دی اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کا کہنا تھا کہ شہداء کی فیملی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا شہداء کو قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
 

اشتہارات