سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے شجاعت متحرک

Published: 08-09-2024

Cinque Terre

 سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد آمد ،سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے متحرک ہو گئے ، پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے فرد اً فرداً ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ چوہدری شجاعت حسین کے ایم کیو ایم ،جے یو آئی اور اے این پی کے رہنمائوں سے بھی اہم رابطے، پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے پارٹی رہنماوں سے بھی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، وہ اراکین سے فردا فردا سیاسی حالات پر مشاورت کریں گے چوہدری شجاعت نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ تمام امور پر مشاورت جاری رہے گی اور ان کی تجاویز پر مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کریں گے ۔انہوں نے سابق صدر وسیم سجاد، مشاہد حسین سید، محمد علی درانی سمیت اراکین پارلیمنٹ نےملاقاتیں کیں ۔

اشتہارات