Published: 09-09-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف سے)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر توجہ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک تھیم پارک کے وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر، ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی فضل رحمان اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ٹریفک تھیم پارک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور پودے بھی لگائے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ سٹاف کو ٹریفک تھیم پارک کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر توجہ دیں گے۔تھیم پارک کے اس پراجیکٹ سے نہ صرف ٹریفک کے حوالے سے بچوں کو آگاہی ملے گی بلکہ یہ پارک فیملیز کیلئے خوبصورت تفریحی منظر بھی پیش کرے گا۔