Published: 09-09-2024
پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے عفان سلمان ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن بن گئے۔16 سالہ عفان نے چیمپئن شپ کے دوران 23 میں سے 19 گیمز جیتے۔واضح رہے کہ پاکستان پانچ مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔سری لنکا میں ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کے 138 پلیئرز نے حصہ لیا۔