Published: 12-09-2024
فیصل آباد(چوہدری بلال بیورو چیف)فیصل آباد ڈولفن فورس کے اہلکار کی ایل ایچ سی کی طالبہ سے زیادتی،لڑکی کے حاملہ ہونے پر ملزم کی جانب سے قتل کی دھمکیاں جینڈر بیس وائلنس یونٹ یونٹ کی انچارج خاتون اے ایس پی متاثرہ لڑکی کی درخواست کے باوجود 20 روز تک معاملہ دبائے رکھنے کے بعد خاتون کی داد رسی کیئے بغیر کورس پر چلی گیئں،،متاثرہ طالبہ 3 ہفتے بعد مقدمہ درج کروانے میں کامیاب، ملزم نے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور شادی کا جھانسہ دے کر کینال روڈ پر واقعہ ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور حاملہ ہونے پر شادی کا اسرار کرنے پر قتل کی دھمکیاں دیں،ایف آئی آر کا متن پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود زیادتی میں ملوث پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے،متاثرہ لڑکی کا وزیر اعلی پنجاب سمیت آر پی او و سی پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔