پاکستانی افواج دنیا کی بہادر فوج ہے جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں‘ چوہدری قیصر بلال کسانہ

Published: 12-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) پاکستانی افواج دنیا کی بہادر فوج ہے جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں‘ان خیالات کا اظہار قیصر میڈیسن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور فارما ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر چوہدری قیصر بلال کسانہ نے یوم دفاع کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جھنگ کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری قیصر بلال نے کہا کہ ملک پاکستان کو حاصل کرنے کیلئے لاکھوں لوگو ں نے قربانیاں دیں جسے رہتی دنیا تک کو ئی ختم نہی کر سکتا۔ملک کا دفاع ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی فورسسز کی جد وجہد اور قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان آرمی اپنے جوانوں کی قربانیاں دیکر اس ملک کی سا  لمیت اور سر حدوں کی حفاظت کی جب بھی ملک پر مشکل وقت آئیگا پاکستانی قوم اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔انہوں نے کہا پاکستانی افواج کی ملک کیلئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی  یہ وطن تا قیامت قائم و دائم رہے گا اس کو ختم کرنے والوں کا دنیا میں نام و نشان باقی نہیں رہے گا۔
 

اشتہارات