غزہ میں امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں پر کوئی احتساب نہ ہونا ناقابل قبول ہے، سیکرٹری جنرل

Published: 12-09-2024

Cinque Terre

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے عملے اور امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں پر کوئی احتساب نہ ہونا ناقابل قبول ہے۔غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کو افسوس ناک قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد جانیں جا چکی ہیں۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور وہاں کوئی شہری محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں تقریباً 300 انسانی امدادی کارکن جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے دو تہائی سے زیادہ اقوام متحدہ کے ورکر ہیں، ان کی موت کی موثر تحقیقات اور احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس عدالتیں ہیں، لیکن ان کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جاتا، ہمیں اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔انتونیو گوتریس نے اپنے انٹرویو میں جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں کے سالانہ اجلاس سے قبل گزشتہ سال کو بہت ہی مشکل سال قرار دیا۔

اشتہارات