اسرائیلی افواج کا ترک نژاد امریکی خاتون کو گولی مارنا ناقابل قبول ہے، کملا ہیرس

Published: 12-09-2024

Cinque Terre

امریکی کی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا ترک نژاد امریکی خاتون کو گولی مارنا ناقابل قبول ہے۔کامل ہیرس نے اس حوالے سے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے یہ ایک المناک غلطی کا نتیجہ ہے۔ اسرائیلی فوج فائرنگ کی ذمہ دار ہے، امریکا جواب کےلیے دباؤ ڈالے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا طرز عمل جائز سوالات اٹھاتا ہے۔ اسرائیل کو یقینی بنانا ہوگا کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔واضح رہے کہ ترک نژاد امریکی خاتون عائشہ نور ازگی کو نابلس کے قریب احتجاج کرتے ہوئے سر میں گولی مار دی گئی تھی۔امریکی میڈیا کے مطابق دہری شہریت کی حامل عائشہ نور ازگی ایگی کے اہل خانہ نے ان کے قتل کا الزام اسرائیلی فوج پر عائد کیا ہے۔

اشتہارات