ڈڈیال پولیس کی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کاروائی‘ 8 گرفتار‘ 94 بوتل شراب‘ ہیروئن و بندوق بارہ بور برآمد

Published: 13-09-2024

Cinque Terre

ڈڈیال (بلال ظفر نوشاہی سے)ڈڈیال پولیس کی ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کاروائی، 8 گرفتار، 94 بوتل شراب، ہیروئن و بندوق بارہ بور برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ڈڈیال عنصر علی اور SHO راشد جبیب کی نگرانی میں ڈڈیال پولیس کی مخلتف ٹیموں جن میں ایڈیشنل SHO محمد ارشد، سب انسپکٹر نوید عاطف، ASI وسیم رزاق، محمد تہزیب، تفتیشی آفیسر طاہر محمود، DFCs  نصیب احمد، طاہر عباس، یاسر محمود، ملک نوید، اور دیگر شامل تھے نے ڈیم ایریا میرا چھپراں، بہاری روڈ، امب بائی پاس روڈ، انکر خادم آباد، بہلوٹ میں ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 ڈرگ ڈیلرز کو گرفتار کرکے 94 بوتل شراب، 120 گرام ہیروئن اور بندوق بارہ بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،پولیس نے میرا چھپراں ڈیم ایریا میں کاروائی کے دوران ڈرگ ڈیلرز اذان امجد ولد راجہ امجد علی ساکنہ جلال آباد اوناع، محمد عمر ولد راجہ ممتاز ساکنہ میرا چھپراں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 50 بوتل شراب برآمد کر لی ہے، دوسری کاروائی کے دوران محمد ارشد ایڈیشنل SHO پر مشتمل ٹیم نے انکر خادم آباد میں کاروائی کے دوران ملزم محمد حارث ولد محمد بشیر سے 15 بوتل شراب برآمد کر لی۔
 

اشتہارات