Published: 13-09-2024
جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) عید میلادالنبی ﷺ، سکیورٹی انتظامات مکمل ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ شہر بھر کے جلوسوں کے روٹس کا وزٹ اس موقع پر ممبران امن کمیٹی، انجمن تاجران اور تمام مسالک کے نمائندہ علماء بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار، مزید الرٹ رہنے کی تاکید ضلع بھر میں 13 جلوس برآمد ہوں گے جن میں 2 اے کیٹیگری اور 11 بی کیٹیگری کے شامل ہیں، ضلع بھر میں 800 سے زائد پولیس اہلکار اور والنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔عید میلاد کے حوالے سے منعقد ہونے والے تمام پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ڈی پی او