سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آٹو E Challan کرنے کا فیصلہ آٹو ای چالان آپ کی نمبر پلیٹ اور شناختی کارڈ پر ڈالا جائیگا

Published: 13-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آٹو E Challan کرنے کا فیصلہ آٹو ای چالان آپ کی نمبر پلیٹ اور شناختی کارڈ پر ڈالا جائے گا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آٹو ای چالان یکم اکتوبر 2024 سے شروع ہو گا‘ آٹو ای چالان آپ کی نمبر پلیٹ اور شناختی کارڈ پر ڈالا جائے گا، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 2000 روپے جرمانہ ہو گا، موٹر سائیکل ہیلمیٹ نہ پہننے پر 1000 روپے جرمانہ ہو گا، کم عمر ڈرائیور 2000 روپے جرمانہ ہو گا جب کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 3000 روپے جرمانہ ہو گا، لہٰذا شہریوں سے التماس ہے کہ اب زندگی اور پیسے دونوں بچائیں اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آٹو ای چالان سے محفوظ رہیں۔
 

اشتہارات