Published: 14-09-2024
میر پور (بلال ظفر نوشاہی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری۔تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 96بوتل شراب 410گرام ہیروئن 50 ہزار روپے ڈرگ منی برآمد مقدمہ قتل کا مفرور ملزم گرفتار گاڑی ضبط فیصل صدیق SHO تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی ہمراہ نفری پولیس کے کارروائیاں۔پہلی کارروائی میں ملزم عنصر محمود ولد علی اصغر قوم قریشی ساکن سیری کہوٹہ کھوئیرٹہ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 410 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔دوسری کارروائی میں ملزمان محمد رفاقت ولد منگا خان ساکن بھرنڈ بھٹہ سہنسہ، محمد کبیر ولد محمد رفیق ساکن سروٹیاں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 96 بوتل شراب اور 50 ہزار روپے ڈرگ منی برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔تیسری کارروائی میں مقدمہ قتل میں روپوش مفرور ملزم یاسر ولد تبارک قوم بازیگر ساکن دربار مائی طوطی کھوئیرٹہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.مزید اہم انکشافات متوق