ڈی پی کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا پولیس کے زیر اہتمام تمام گاڑیوں کی انسپکشن‘گاڑیوں کی مینٹینس کا خاص خیال رکھا جائے

Published: 14-09-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف سے)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس کے زیر استعمال تمام گاڑیوں کی انسپکشن ڈی پی او نے گاڑیوں کے انجن، ٹائرز، بیٹریوں وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا، ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اور مرمت کے بارے دریافت کیاڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ایم ٹی او کو سرکاری گاڑیوں کے تمام نقائص دور کرنے کا حکم، بروقت مرمت کو یقینی بنایا جائے۔حوالاتیوں کو پہنچانے والی گاڑیوں کی مینٹینس کا خصوصی خیال رکھا جائے، گاڑیوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
 

اشتہارات