جشن عید میلاد النبی: اسسٹنٹ کمشنر شوکت سندھ کا چوہدری شہریار وڑائچ اور سینئر صحافی محمد وقار بابر کے ہمراہ مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ

Published: 14-09-2024

Cinque Terre

مریدکے(کرائم رپورٹر محمد وقار بابر)ملک بھر کی طرح مریدکے میں بھی جشن عید میلاد النبی کے حوالہ سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔اسسٹنٹ کمشنرتحصیل مریدکے شوکت سندھوکا چیف آفیسرتحصیل میونسپل کمیٹی مریدکے چوہدری شہریاروڑائچ اورسینئرصحافی محمدوقاربابرسمیت دیگرعملے کے ہمراہ جشن عیدمیلادالنبیﷺکے مرکزی جلوس کے روٹ کادورہ ہنگامی بنیادوں پرٹوٹے ہوئے مین ہولز مرمت اورصفائی ستھرائی کروادی۔اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرتحصیل مریدکے چوہدری شوکت سندھونے مریدکے پریس کلب کے نائب صدر سینئرصحافی محمدوقارکی کاوشوں سے سابقہ کی طرح اس مرتبہ بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺکے سلسلے میں چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی مریدکے چوہدری شہریار  مولوی مشتاق اوررضائے حبیب مسجدکمیٹی کے ہمراہ محلہ شیخاں تامین جی ٹی روڈمجاہدہوٹل تک مرکزی عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے روٹ کاجائزہ لیااورجلوس کے راستے کے ٹوٹے ہوئے مین ہولزفوری طورپرمرمت کروانے کے علاوہ صفائی ستھرائی بھی کروادی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرشوکت سندھونے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مریدکے بھرمیں حضورنبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کو مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منانے کی تیاریاں عروج پرہیں مساجد سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر برقی قمقمے لگائے جارہے ہیں جبکہ جلوس کے حوالے سے روٹس اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی انتہائی سخت کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔
 

اشتہارات