Published: 24-09-2024
امریکی صدر جو بائیڈن نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل لبنان کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ جنگ بندی کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اسرائیل لبنان کشیدگی کم کرنے کے لیے مستقل کام کر رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں ایک دن میں کم از کم 356 افراد شہید اور 12 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔