استری 2 بھارت میں 600 کروڑ کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

ہارر کامیڈی فلم استری ٹو نے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے ایسا اعزاز بھی حاصل کرلیا جو کسی ہندی فلم کو حاصل نہ ہوسکا۔ امر کوشک کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے باکس آفس پر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ فلم ڈومیسٹک باکس آفس پر 600 کروڑ بھارتی روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔فلم میں راجکمار راؤ اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیے جبکہ دیگر اداکاروں میں پنکج تریپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ، ابھیشیک بنرجی اور تمنا بھاٹیا بھی شامل ہیں۔ فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ استری 2 کی کمائی 600 کروڑ سے تجاوز کرگئی، فلم نے تاریخ رقم کردی۔ یہ پہلی ہندی فلم ہے جس نے یہ سنگ میل عبور کیا۔انہوں نے فلم کی باکس آفس پر کمائی سے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے پہلے ہفتے میں 307 کروڑ 80 لاکھ، دوسرے ہفتے میں 145 کروڑ 80 لاکھ، تیسرے ہفتے میں 72 کروڑ 83 لاکھ، چوتھے ہفتے میں 37 کروڑ 75 لاکھ اور پانچویں ہفتے میں 25 کروڑ 72 لاکھ کمائے۔ جس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی 604 کروڑ 22 لاکھ ہوچکی ہے۔ 

اشتہارات