تامل اداکار روی موہن نے اہلیہ سے طلاق کے بعد انسٹاگرام سے فیملی تصاویر ڈیلیٹ کردی

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار روی مون نے اپنی اہلیہ آرتی روی سے طلاق کے اعلان کے بعد اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے خاندان کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔ واضح رہے کہ 44 سالہ روی موہن کا تعلق تامل سنیما سے ہے اور انھوں نے حال ہی میں آرتی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، حالانکہ اس خبر پر آڑتی نے حیرانگی کا دعویٰ کیا تھا۔اب روی موہن نے اپنے انسٹاگرام سے اہلیہ اور اپنے بیٹوں آراوو اور آیان کے ساتھ فیملی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے جو پہلی تصویر شیئر کی ہے وہ انکی اپنی ایک تقریب کی ہے، انھوں نے لکھا، دی نیو می (ساتھ ہی فولڈڈ ایموجی ہے)۔انھوں نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صرف پروموشنل پوسٹس لگائی ہیں۔

اشتہارات