رسہ گیری اور چوری میں ملوث عرفان نامی ٹاؤٹ گرفتار‘ ٹاؤٹ مافیا اور منشی کٹھ جوڑ کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے‘ ڈی پی او بلال افتخار کیانی

Published: 24-09-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر ٹاؤٹ مافیا کے خلاف پولیس کا بدستور ایکشن جاری ہے۔ رسہ گیری اور چوری میں ملوث عرفان نامی ٹاؤٹ کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ مسن میں مقدمہ درج‘ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ٹاؤٹوں کی تھانوں میں رسائی سختی سے روکی جا رہی ہے،ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ٹاؤٹ مافیا اور منشی کٹھ جوڑ کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ٹاؤٹوں کی سرپرستی کرکے متاثرہ شہریوں کو خوار کرنے والے کسی پولیس آفیسر کو بھی نہیں چھوڑیں گے
 

اشتہارات