تھانہ سٹی بھمبر:ویلڈن ایس ایچ او سہیل یوسف‘ ملزمان گرفتار‘ 20گرام آئس برآمد‘ مقدمہ درج

Published: 26-09-2024

Cinque Terre

رپورٹ (بلال ظفر نوشاہی سے) آفیسران بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محمد نصیر خان انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس،سہیل یوسف انسپکٹر SHO تھانہ سٹی بھمبر کی زیر نگرانی فضل محبوب تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل نے بمعہ محمد عمران SG انچارج چیک پوسٹ بڑھنگ‘ وقاص صادق‘ ملک وسیم کانسٹیبلان کے موثر چیکنگ پڑتال کے ذریعے ملزمان عمر حیات ولد خضر حیات قوم راجپوت‘ محمد نعمان ولد محمد سلیمان قوم کھوکھر ساکنان رملوہ تحصیل سماہنی کے قبضہ سے آئس وزنی 20 گرام برآمد کرتے ہوئے بخلاف ملزمان مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کردی۔ انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی جانب سے ضلع ہذا کے داخلی راستوں پر چیکنگ پڑتال کے نظام کو موثر بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کوئی بھی جرائم پیشہ فرد ان داخلی راستوں سے ضلع ہذا میں داخل نہیں ہو سکتا۔
 

اشتہارات