Published: 26-09-2024
جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) چنیوٹ پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت عملی اقدامات جاری ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ 24 ملزمان کو گرفتار 12 منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے 110 لیٹر شراب‘ 1200 گرام ہیروئن1620 گرام چرس اور آئس برآمد‘ مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ مجرمان اشتہاری اور تین جواریوں کو گرفتار کیا گیا‘ داؤ پر لگی رقم برآمد‘غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا‘ دو پسٹل برآمد، رپیٹر، رائفل‘ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے ڈی پی او عبداللہ احمدنے کہا ہے کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا‘ آپ کے علاقہ میں جرائم کی صورت میں قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 پر پولیس کو اطلاع دیں۔