وزیرِاعظم شہباز شریف اور برطانوی ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے درمیان ملاقات ہوئی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک، برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔مختلف شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے بھی ملاقات کی۔شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے، ڈیجیٹائزیشن اور مالی شمولیت کےلیے گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔

اشتہارات