اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ایک اور بڑی جنگ کے خطرے کا سامنا ہے، امریکی وزیر دفاع

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ایک اور بڑی جنگ کے خطرے کا خدشہ ظاہر کردیا۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن لندن پہنچے جہاں انکی برطانوی اور آسٹریلین وزرائے دفاع سے ملاقات ہوئی۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان ایک اور بڑی جنگ کے خطرے کا سامنا ہے، ایک ایسی جنگ جو اسرائیل اور لبنان دونوں کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا اسرائیل اور لبنان کشیدگی بڑھانے کے بجائے مختلف راستہ بھی منتخب کرسکتے ہیں، تنازع کا سفارتی حل اب بھی قابل عمل ہے۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت جاری رکھے گا، کسی کو بھی اس بحران سے فائدہ اٹھانے یا تنازع بڑھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

اشتہارات