اداکار موہن بابو کے گھر لاکھوں کی چوری، ملازم گرفتار

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے گھر پر چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں چور لاکھو روپے لے اڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چوری کی اس واردات میں موہن بابو کے گھر کا ملازم ہی ملوث نکلا ہے۔ پولیس کے مطابق ملازم نے اتوار کو اداکار کے پرسنل سیکریٹری کے بیگ سے 10 لاکھ کی رقم چرائی، جس کی رپورٹ پہاڑی شریف تھانے میں درج کروائی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ملزم کو تیرپتی سے گرفتار کر کے حیدرآباد لایا گیا، جہاں بدھ کو اسے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ملزم سے پولیس نے 7 لاکھ 36 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی جبکہ باقی رقم ملزم نے خرچ کر ڈالی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب اداکار موہن بابو نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اشتہارات