مریدکے:۔ غنڈہ راج‘ 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کے بھائی کو لوٹ لیا‘ پولیس مقدمہ درج کرنے سے قاصر

Published: 27-09-2024

Cinque Terre

مریدکے (محمد وقار بابر) تھانہ سٹی مریدکے پولیس جرائم پرقابوپانے میں ناکام داؤکے نہر پر دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کے بھائی کولوٹ لیاپولیس کی مقدمہ درج کرنے سے ٹال مٹول ایس ایچ اوکی تھانے میں عدم موجودگی کاکہہ کر متاثرہ شہری سے واردات کی درخواست لینے سے انکاری کردی۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف شہریوں کاشدیدردعمل پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے پریس کلب کے وائس چیئرمین سپریم کونسل سینئرصحافی محمدوقاربابرکا چودری باسط علی بابر رات کے وقت بذریعہ موٹرسائیکل کام سے فارغ ہوکرگھرواپس آرہاتھاکہ داؤکے نہرپرناکہ لگائے دونامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پراسے یرغمال بناکرمبلغ چالیس ہزارروپے نقدی سمیت دیگراشیاء وغیرہ لوٹ لیں اورفرارہوگئے۔بعدازاں متاثرہ شہری اپنے ساتھ ہونیوالی واردات کے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ سٹی پہنچاتومحررنے درخواست لینے سے انکاری کرتے ہوئے یہ کہہ کر ٹال مٹول دیاکہ ایس ایچ اوصاحب تھانے میں موجودنہیں ہیں وہ جب آئیں گے آپکی درخواست وصول کرلینگے واضح رہے کہ تھانہ سٹی مریدکے کی حدودعلاقہ غیربن چکی ہے چوری ڈکیتی قتل جیسی سنگین وارداتوں میں شدیداضافہ ہوچکاہے متاثرین مقدمات کے اندراج کیلئے تھانے کے چکرکاٹ کاٹ کرفٹبال بن چکے ہیں مگرمتعلقہ پولیس کوئی پیش رفت نہیں کرسکی۔عوام نے بڑھتی ہوئی سنگین وارداتوں کیخلاف شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام سے بلاتاخیرفوری نوٹس کاپرزورمطالبہ کیاہے۔
 

اشتہارات