Published: 27-09-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ پولیس سٹی کوٹلی کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں۔ 810 گرام چرس برآمد 06بوتل شراب برآمدون ویلنگ کرنے والا موٹر سائیکل سمیت گرفتار۔مجرم اشتہار ی گرفتار محمد شہزاد چوہدری انسپکٹر SHO تھانہ پولیس سٹی کوٹلی نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائیاں پہلی کارروائی میں نوید صدیق SI معہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلدار شاہ سکنہ گزاں پھگواڑی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 06 بڑی بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔دوسری کاروائی:- عارف Asi پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ھوے محمد رزاق ولد محمد عالم سکنہ چوکی مونگ کو گرفتار کر کے ملزم مذکور کے قبضہ سے 810 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ علت نمبر 463/24 بجرم CNSA.. 9B درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ تیسری کارروائی میں اظہر ایاز تفتیشی پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ کرنے والے ملزم محمد آصف پٹھان سکنہ صوابی حال کوٹلی کو گرفتار کے موٹر سائیکل ضبط کر لیا گیا۔ چوتھی کارروائی میں مقدمہ علت نمبر 460/24 بجراہم 320/337/427 APC میں نامزد ملزم ناصر ساکن گجیاڑی دھنہ و ٹریس شدہ ملزم سفیر ولد شبیر ساکن مہاجر کیمپ کوٹلی سوہلناں چڑھوئی کو گرفتار کر لیا گیا ھے۔