Published: 01-10-2024
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ توسیع نہ لینےکا اعلان کردیں تو آئینی بحران ختم ہوجائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد سپریم کورٹ میں نہیں رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سینیارٹی کی بنیاد پر جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے تو بحران ختم ہو جائے گا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اپوزیشن کو آئینی مسودوں کے معاملے میں نہیں پڑنا چاہیے، آئینی بحران ختم ہوجائے تو یہ آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کو بھی بھول جائیں گے۔