صدر مملکت کی اسحاق ڈار کی رہائش گاہ آمد، بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

Published: 01-10-2024

Cinque Terre

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

اشتہارات