پی آئی اے پرواز میں دبئی سے ملتان روانگی کے وقت فنی خرابی، بریک لگانے سے ٹائر پھٹ گئے، ترجمان

Published: 01-10-2024

Cinque Terre

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں دبئی سے ملتان روانگی کے وقت فنی خرابی ہوئی۔ کراچی سے ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 222 میں فنی خرابی پر پائلٹ کے ایمرجنسی بریک لگانے سے ٹائر پھٹ گئے، پھٹنے پر پرواز منسوخ کر دی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ رن وے پر 150 کلومیٹر تک پہنچ گیا تھا انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی۔ میں فنی خرابی دور کرنے کےلیے عملہ کراچی سے دبئی روانہ ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور کے مسافروں کو پی کے 204 میں روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق شارجہ سے ملتان کی فلائٹ میں دیگر مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔

اشتہارات