سوشل میڈیا پر شاہ رخ کی ٹرولنگ، مداح میدان میں آگئے

Published: 01-10-2024

Cinque Terre

سلمان خان کے مداح نے ایک ویڈیو شیئر کرکے شاہ رخ خان کی ٹرولنگ شروع کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا) میں شاہ رخ خان کے ٹیلی پرومپٹر پر پڑھنے کا موومنٹ سامنے آیا تو آن لائن ایک نئی بحث چھڑ گئی۔آئیفا ایوارڈ 2024ء سے شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو سلمان کے ایک مداح نے شیئر کی، جنہوں نے تقریب میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔ان کو زیر گردش ویڈیو میں ایونٹ کی میزبانی کے دوران ٹیلی پرومپٹر کا استعمال کرتے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا زبردست بحث شروع ہوگئی۔ویڈیو شیئر کرنے والے نے خود کو سلمان خان کا مداح قرار دیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سامعین کے پیچھے ایک بڑا ٹیلی پرومپٹر رکھا گیا ہے، جسے اسٹیج پر کھڑے ہوکر شاہ رخ خان پڑھ رہے تھے۔اس انکشاف کے بعد شاہ رخ خان کے مداح سپر اسٹار کے دفاع میں سامنے آئے، ایک نے کہا کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں، آج کل کون ہے جو ٹیلی پرومپٹر استعمال نہیں کرتا، آپ کو کیا لگتا ہے کوئی 30 منٹ لگاتار پرفارمنس بھی یاد رکھ سکتا ہے جبکہ یہ تو ایک ایوارڈ شو ہے، جس کی ہر چیز اسکرپٹ ہوتی ہے۔ایک مداح نے کہا کہ یہ معمول کا طرز عمل ہے، 24 سال پہلے سے پرومپٹر استعمال ہورہا ہے، تم کس دور میں رہ رہے ہو؟

اشتہارات