میرپور پولیس نے ماہ ستمبر میں 1225 بوتل شراب، 420 لیٹر شراب‘ 8 کلو 229 گرام چرس‘1 کلو 333 گرام ہیروئن‘ 70 آئس برآمد

Published: 01-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)میرپور پولیس نے ماہ ستمبر میں 1225 بوتل شراب، 420 لیٹر شراب، 8 کلو 229 گرام چرس،1 کلو 333 گرام ہیروئن، 70 آئس برآمد،69 منشیات فروش، 9 اشتہاری، 30 مفرور، 16 اسلحہ ناجائز کے ملزمان سمیت 282 گرفتار، 16 رائفلز، 14 پستول، 579 گولیاں برآمد جبکہ چوری شدہ 22 موٹر سائیکلز، 4 گاڑیاں سمیت 76 لاکھ 84 ہزار 460 روپے مال مسروقہ برآمد کیاگیا۔ ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے ماہانہ پولیس کارکردگی پر بریفینگ میں بتایا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔میرپور پولیس دن رات عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔ ماہ ستمبر میں میرپور  پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی یے۔میرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1225 بوتل شراب، 420 لیٹر شراب، 8 کلو 229 گرام چرس، 1 کلو 333 گرام ہیروئن، 70گرام آئس برآمد کرتے ہوئے 69 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلحہ ناجائز میں  2 کلاشنکوف، 12 رائفلز 12 بور، 1 رائفل 222, 1 رائفل مارک تھری، 9 پستول 30 بور، 5 پستول 9MM، خنجر، 1 آہنی مکا، 23 میگزینز، 102 کارتوس، 477 گولیاں برآمد کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اشتہاریوں اور مفروران کے خلاف آپریشن میں 9 اشتہاری، 24 مفروران مقدمات اور 6 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ ماہ ستمبر میں 22 موٹر سائیکل اور4 گاڑیاں برآمد کرتے ہوئے 76 لاکھ 84 ہزار 460 روپے مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے مزید بتایا کہ میرپور میں دوہرے اندھے قتل میں ملزمان کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ بن خرماں میں شہری کو چھریوں مار کر فرار ہونے والے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور ملزم کے قبضے سے گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ دوہرے قتل کیس میں ملزمان حمید پوٹھی، اس کا ملازم جاوید، ریاض سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ میرپور پولیس وسائل کی کمی کے باوجود دن رات ضلع میرپور کو پرامن بنانے کیلئے کام کررہی ہے۔ پولیس عوام کی مدد کے ساتھ میرپور کو منشیات سے پاک کررہے ہیں۔ عوام جہاں جرائم پیشہ عناصر موجود ہوں پولیس کو اطلاع کریں تاکہ بروقت موثر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کی بیخ کنی کی جاسکے۔
 

اشتہارات