Published: 01-10-2024
میر پور (رپوٹ بلال ظفر نوشاہی سے)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔مہدی خان انسپکٹر SHOتھانہ پولیس سہنسہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی۔ 48بوتل شراب پستول 9MMمعہ میگزین و 9دانہ راوند برآمد مورخہ 30.9.24بوقت 3.30بجے رات بمقام پچھڑ سہنسہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان وارث ولد معروف ساکن رنجوٹ (2)ابرار ساکن پیلاں سہنسہ کے قبضہ سے شراب کی 48 بوتل برآمد کرتے ہوئے مقدمہ علت نمبر 252/24بجرائم AM 3/4 درج کیا جا کر ملزمان کو بند حوالات تھانہ کروایا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم اشتیاق علی ولد باغ حسین ساکن اسلام آباد پاکستان کے قبضہ سے پستول 9MMمعہ میگزین و 8دانہ راوند برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کرکے ملزم کو بند حوالات تھانہ کروایا گیا ہے۔