Published: 01-10-2024
میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے)راولاکوٹ: پونچھ میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق احتجاج کی وجہ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ہے جس میں لیب سیٹ اپ کی کمی، گرلز ہاسٹل کی مینٹیننس کے مسائل، انٹر گرلز ہاسٹل کی فیس کا ایشو،بوائز ہاسٹل، گراؤنڈ اور باؤنڈری وال کا نہ ہونا ہے.پونچھ میڈیکل کالج کی ایم بی بی ایس کی طالبات نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے کیونکہ میڈیکل انتظامیہ نے ہاسٹل کی فیس 70 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ ایک کمرے میں 4 طالبات کو رکھا جاتا ہے، یعنی فی کمرہ 24 ہزار روپے فیس وصول کی جا رہی ہے۔ اس کے برعکس میرپور ہاسٹل کی فیس صرف 29 ہزار روپے ہے۔ پونچھ کالج میں نہ میس کی سہولت ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا نظام زندگی، صرف طالبات سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔ آج طالبات نے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے اور شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ طالبات اور ان کے غریب والدین نے وزیر اعظم اور اربابِ اختیار سے انصاف کی اپیل کی ہے۔