فاروق اعظم شاہ انسپکٹر‘ریزرو و محمد رمضان تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں پولیس لائن بھمبر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Published: 01-10-2024

Cinque Terre

میر پور (رپورٹ بلال ظفر نوشاہی سے) فاروق اعظم شاہ انسپکٹر‘ریزرو و محمد رمضان تفتیشی ہیڈ کنسٹیبل کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں پولیس لائن بھمبر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔محمد نصیر خان انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے تقریب میں شرکت فرماتے ہوئے ہر دو ملازمین پولیس کو باعزت طور پر عرصہ ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ہر دو ملازمین پولیس کو ہار پہنائے اور اعزازی شیلڈز سے نوازا۔ تقریب میں جمعیت پولیس ضلع بھمبر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہر دو آفیسران کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو سراہا گیا۔ بعد از تقریب ہر دو ملازمین پولیس کو جناب انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے اپنی گاڑی میں رخصت فرمایا۔ اس موقع پر جناب محمد نصیر خان انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کا کہنا تھا کہ پولیس کی ملازمت ایک مشکل کام ہے جہاں اللہ کی خوشنودی اور اس کی مخلوق کی خدمت کے لئے تن من اور دھن سے محنت کرنی پڑتی ہے، اپنے آرام و سکون کو بالائے طاق رکھ کر دکھی انسانیت کی مدد کے لئے کئی کئی راتیں جاگنا اور دور دراز علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ پولیس کی ملازمت کے دوران ملازم کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے میں ثابت قدمی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے والے ملازمین پولیس دونوں جہان میں سرخرو ہوتے ہیں۔
 

اشتہارات