Published: 03-10-2024
معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کل شام 7 بجے گورنر ہاؤس کراچی میں لیکچر دیں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پروگرام میں شرکت دعوت نامہ اور شناختی کارڈ سے مشروط ہوگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ شرکت کےخواہشمند آئی ٹی کے طلبہ دعوت نامہ گورنر ہاؤس سےحاصل کرسکتے ہیں۔ بغیر دعوت نامہ گورنر ہاؤس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔