نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد

Published: 03-10-2024

Cinque Terre

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد ہو گئے۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤتھی کی جگہ ٹوم لیتھم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ٹوم لیتھم ماضی میں 9 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ٹوم لیتھم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ٹم ساؤتھی نے 14 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، جن میں سے 6 جیتے اور 6 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز کا نتیجہ نہیں نکلا۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

اشتہارات