کسی صورت اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی

Published: 04-10-2024

Cinque Terre

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگر کل کوئی اسلام آباد آئے گا تو پھر ہم سے شکوہ نا کرے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھاوا بولے گا تو اسے کوئی نرمی یا رعایت نہیں دی جائے گی، پولیس نے پوری تیاری کر رکھی ہے، سیکیورٹی انتظامات میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی، پیراملٹری فورسز، رینجرز اور آرمی کو بھی طلب کرلیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کو احتجاج کی کال پر نظر ثانی کرنی چاہیے، کل تک کا وقت ہے، انہیں سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی والوں کو کہوں گا کہ جب کوئی سربراہ مملکت اسلام آباد میں ہو تو احتجاج نہیں کریں، ہمیں سیکیورٹی کے سارے انتظامات دیکھنے ہیں، اس میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔ محسن نقوی  نے کہا کہ آپ اجازت لے کر جلسہ کریں آپ کو بالکل اجازت دیں گے، لیکن دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ لوگوں کو دوسرے صوبوں سے بھی بلا رہے ہیں، احتجاج سب کا حق ہے لیکن ملک کی عزت کا خیال رکھیں، آپ سے درخواست ہے کہ بطور پاکستانی امن و امان کی صورتحال پیدا نا کریں، کسی سے کوئی مذاکرت نہیں ہوں گے، ہر کوئی اپنی ذمہ داری کا احساس خود کرے۔

اشتہارات